آئی ایم ایف قسط،شرح سودکم،کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی خبروں نے اسٹاک مارکیٹ بلندکردی۔
رواں ہفتےمارکیٹ نےپہلی بار اسٹاک مارکیٹ نےایک لاکھ 70،71 اور 72 ہزارپوائنٹس کے 3 سنگ میل عبور کئے،ہفتہ بھر میں بینچ مارک 100 انڈیکس 1540پوائنٹس بڑھ کر171404پوائنٹس پربند ہوا،رواں ہفتےمارکیٹ نے دوران کاروبار 172675 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔
100انڈیکس کی ہفتہ وارکم ترین سطح 1لاکھ69ہزار230پوائنٹس رہی،5سیشن میں مارکیٹ کیپٹلائیزیشن 135ارب روپےبڑھ کر19457ارب روپےہوگئی



















