کراچی کی صبا راشد کا کارنامہ،عالمی ریکارڈ بنانے والی پاکستان کی پہلی مارل آرٹ کھلاڑی بن گئیں۔
صبا راشد نےایک منٹ میں نن چکو سےفیگر آف ایتھ بنانے کا عالمی ریکارڈ بنادیا۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بھی درج ہوگیا،صبا نے ایک سو بیس کے مقابلے میں ایک سو اڑتیس مرتبہ نن چکو کو مہارت سے گھمایا۔
انہوں نے بھارت کے لیے سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والی کرن اونیال کو شکست دی۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں اپنی ویب سائیٹ پر اوپن کیا تھا۔






















