پاکستان پیپلزپارٹی نے پارلیمانی اجلاس میں ن لیگ سے دوریاں ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا،طے پایا کہ ملک کےوسیع تر مفاد میں پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کا بھرپورساتھ دے گی،راجہ پرویز اشرف نے تصدیق کر دی۔
جیالےرہنما راجہ پرویز اشرف نےاجلاس میں فیصلےکی تصدیق کرتےہوئےکہاملک کےوسیع ترمفاد میں پیپلز پارٹی یکسوئی سےنظام کے ساتھ کھڑی ہے،حکومت کے اتحادی ہیں اور رہیں گے،سسٹم میں کوئی تبدیلی نطر نہیں آرہی۔
رہنما پی پی پی راجہ پرویزاشرف نےکہا پاکستان پیپلز پارٹی جو اج اس اتحاد میں ہے تو اس کی بنیادی وجہ یہ ہےکہ پاکستان کو اس اتحاد کی ضرورت ہےاس وقت پاکستان میں ایسےفیصلےکرنےکی ضرورت ہےکوئی جذباتی نہ ہو بلکہ قومی مفادات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے چاہئیں،چاہے کوئی بھی پارٹی ہو۔
چئیرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی نےکہاماضی میں فاصلے بڑھنےسےچاہت بڑھتی تھی،اب غلط فہمیاں بڑھتی ہیں،گذشتہ روز آرڈیننس جاری ہونےکا تنازعہ ایسی ہی باہمی دوریوں کا نتیجہ تھا،جب دوریاں ہوں گی تو غلط فہمی پیدا ہو گئیں پہلےزمانے میں کہتےتھے کہ فاصلوں سے چاہت بڑھےگی موجودہ زمانے میں فاصلے برھنے سے غلط فہمیاں بڑھیں گی
اجلاس کے بعدجیالے رہنماؤں نےقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا مسئلہ جلد حل ہونے کی امید بھی ظاہر کردی۔






















