وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لانس نائیک محفوظ شہید کی جرات کو سلام پیش کیا ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا لانس نائیک محمد محفوظ نے 1971 کی جنگ میں بہادری کی مثال قائم کی،انہوں نےخطرناک مشن مکمل کیا اورشہادت کا بلند رتبہ پایا،انکی عظیم قربانی سےمحاذ کا نقشہ بدل گیا۔
وزیرداخلہ نےمزیدکہا بہادری سےمحمد محفوظ نے دشمن کی سب سے مؤثر دفاعی پوزیشن کوخاموش کیا، ثابت کیا کہ شہادت ہی پاکستانی سپاہی کے لیےسب سے بڑا اعزازہے،انکانام تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہے گا۔






















