وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کی ترسیل کار اور پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت بجلی کےشعبے میں اصلاحات کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیراعظم کو پاور سیکٹر روڈ میپ پرپیشرفت سےآگاہ کیاگیا،اوربجلی کی پیداوار، ترسیل، ڈسکوز اور جینکوز کی نجکاری پر بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ دی گئی کہ فیصل آباد،اسلام آباداورگوجرنوالہ بجلی کمپنیوں کی نجکاری پرکام جاری ہے،تینوں ترسیل کارکمپنیوں کی نجکاری کیلئےایکسپریشن آف انٹرسٹ جلدشائع ہوں گے،500 کےوی کےغازی بروتھا، فیصل آباد ٹرانسمشن لائن کا پی سی ون منظوری کےمرحلےمیں ہے،درآمدی کوئلےپرچلنے والےپلانٹس تھرکول پرمنتقل کرنےکی تیکنکی فیزیبیلیٹی مکمل ہوچکی،تھرکول کی پلانٹس تک منتقلی کےلیےریلوے لائن بچھانےکا کام بھی جاری ہے۔
اجلاس میں مسابقت پرمبنی بجلی کی مارکیٹ کی آپریشنلائزیشن پر بھی بریفنگ دی گئی، مسلسل کوششوں سےگزشتہ سال کےمقابلے لائن لاسزمیں کمی ہوئی ہے،بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم منصوبے کاکنسییپٹ کلیئرنس پروپوزل منظور ہوچکا، نیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کا منصوبے کی فیزیبیلیٹی اسٹڈی کی جاری ہے۔
اس موقع پروزیراعظم نےکہاڈسکوز اورجنکوزکی نجکاری سے بجلی کی مسابقتی مارکیٹ بنےگی،بجلی کی مسابقتی مارکیٹ کی تشکیل ہی توانائی کے مسائل کا پائیدارحل ہے،نظام کو جدید دور سے ہم آہنگ کرنےکیلئے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم ضروری ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجی شعبے کو شامل کرنےاس پر کام شروع کیا جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب،احد چیمہ،اویس لغاری،مشیر نجکاری محمد علی،وزیر مملکت برائےخزانہ بلال اظہر کیانی اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔



















