وفاقی وزیر اور صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان نے سڈنی میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نےایکس پرپیغام میں کہادہشتگردی کسی بھی شکل میں کہیں بھی رو نما ہو قابل مذمت ہے،سڈنی میں نوجوان احمد کی بہادری اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کرتےہیں۔
انہوں نے مزید کہاپاکستان بھی کئی عشروں سے دہشتگردی سے نبرد آزما ہے،ہرپاکستانی سڈنی کے عوام کے لئے دلی ہمدردی رکھتا ہے،سڈنی میں ہونےوالی ہلاکتوں پردلی دکھ اورافسوس ہے۔



















