وزارت قانون وانصاف نے وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ کر لیا ۔
وزارت قانون وانصاف کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت جبکہ وفاقی شرعی عدالت کو اسلام آباد ہائیکورٹ منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، صدرمملکت آصف علی زرداری نے اس فیصلےکی منظوری دیدی جس کے بعد وزارت قانون وانصاف نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے ۔



















