امریکا کی جانب سے عراق میں ایران کی تنصیبات پر دو میزائل حملے کئے گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک بیان میں امریکی افواج نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں اکیس نومبر کو ایران کی تنصیبات پر دو میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
حکام کے مطابق یہ حملے امریکی فوج کو نشانہ بنانے کے جواب میں کئے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ سے شام اور عراق میں امریکی اڈوں پر 66 حملے کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب عراقی حکومت کی جانب سے بغداد کے جنوب میں جرف الصخر پر امریکی حملوں کی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ امریکی حملے داعش مخالف اتحاد کے مشن کی واضح خلاف ورزی تھے۔
حکومت کے مطابق امریکی حملے عراقی حکام کے علم میں لائے بغیرکیے گئے اور یہ عراقی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے۔