سوشل میڈیا انفلوئنسر ڈکی بھائی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور اے ٹی ایم/کریڈٹ کارڈز کی سپرداری سے متعلق درخواست پر جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے سماعت کی، جس میں این سی سی آئی اے نے رپورٹ جمع کرانے کے لیے مہلت مانگ لی۔
عدالت نے این سی سی آئی اے کو 12 دسمبر تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران این سی سی آئی اے کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کیس کا پہلا تفتیشی افسر اس وقت جیل میں بند ہے، اور اس سے تمام ضروری معلومات حاصل کرنا ضروری ہیں۔ وکیل نے کہا کہ معاملہ الیکٹرانک ڈیوائسز اور موبائل کی سپرداری سے متعلق ہے، جس پر مزید وقت درکار ہے۔
ڈکی بھائی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کے چار کریڈٹ کارڈز اور متعلقہ اکاؤنٹس ان کے مؤکل کے حوالے کیے جائیں۔واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے پہلے ہی مقدمہ درج کر چکی ہے۔





















