سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی ہے،فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کےمطابق بلوچستان کےضلع قلات میں بھارت کے حمایت یافتہ فتنہ الہندستان کے دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن کیاگیا،کارروائی 6 دسمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پرکی گئی،فائرنگ کےنتیجے میں بھارتی اسپانسرڈ 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کےمطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانےکو انتہائی مؤثرانداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے مقام سے بھاری مقدارمیں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد، ہوا،ہلاک دہشت گرد علاقےمیں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے،مارے گئےدہشت گرد علاقےمیں امن و امان کے لیے بڑا خطرہ بنے ہوئے تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کےلیےسینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے،عزم استحکام کےتحت قانون نافذ کرنےوالے اداروں کی بھرپورانسداد دہشت گردی مہم جاری ہے، بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسزکوخراج تحسین پیش کیا،کہاعزم استحکام کےتحت دہشتگردی کےخلاف بڑی کامیابیاں مل رہی ہیں،دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،پوری قوم متحداورہرقسم کی دہشتگردی کےخاتمےکیلئےپُرعزم ہے۔



















