آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ہوگا،پاکستان کو ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی قسط جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کا آٹھ سے چودہ دسمبر تک کا شیڈول جاری کردیا گیا،ایگزیکٹو بورڈ پاکستان کے اسٹاف لیول معاہدےکاجائزہ لےگا،قرض پروگرام کی ایک ارب ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری متوقع ہے۔
آر ایس ایف پروگرام کی مد میں 20 کروڑڈالر کی پہلی قسط بھی ملے گی،پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کا آر ایس ایف پروگرام ایک ارب 30 کروڑ ڈالر کا ہے،پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے ای ایف ایف پروگرام کی تیسری قسط ملے گی،پاکستان نے 37 ماہ کا موجودہ قرض پروگرام ستمبر 2024 میں حاصل کیا تھا۔



















