علامہ راغب حسین نعیمی کو اسلامی نظریاتی کونسل کا دوبارہ چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی سفارش پرصدر پاکستان نےمزید 3 سال کے لیےتعینات کردیا،علامہ راغب نعیمی کی تقرری آئین کے آرٹیکل 228 کے تحت کی گئی۔
وزارت قانون و انصاف نے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا،علامہ راغب نعیمی یکم نومبر 2025 کومدت مکمل ہونے پر ریٹائر ہوئے تھے۔



















