ملک بھر کی موٹرویز کے ریسٹ ایریاز کی بہتری کیلئےمربوط لائحہ عمل اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اسلام آبادمیں جائزہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےہدایت کی کہ تمام موٹرویز پر بہترین واش رومز اور ریسٹ ایریاز ہونے چاہئیں،اس کیلئےاین ایچ اے ایک ہی معیار اپنائے،مسافروں کو وضو اورواش رومز کی بہترین سہولیات ملنی چاہئیں، سیکیورٹی سسٹم بھی یقینی بنایا جائے،سی سی ٹی وی کیمروں سے ریکارڈنگ کا کام آؤٹ سورس کیا جائے۔
وفاقی وزیرمواصلات نےغفلت کوناقابل قبول قراردیتےہوئےکہاکہ این ایچ اے افسران کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا،اختیارات کی واضح تقسیم اور قابل عمل لائحہ عمل اختیار کیا جائے، جوکام نہیں کرتا اسے بلا امتیاز عہدے سےفارغ کیا جائے،این ایچ اے اپنے ڈیش بورڈ کے ذریعے سینٹرل مانیٹرنگ یقینی بنائے۔
عبدالعلیم خان نےسڑکوں کی خوبصورتی،صفائی اورگرین ایریازکیلئے بھی خصوصی ہدایات جاری کیں اور این ایچ اے سےہفتہ واررپورٹ طلب کرلی،اجلاس میں ملک بھرکی موٹرویز پرغیرقانونی بل بورڈز اور اشتہارات ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔



















