پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کی سینئر اداکارہ بینا مسرور 67 برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جاملیں۔
اس افسوسناک خبر کی تصدیق انکے بیٹے اداکار پارس مسرور نےانسٹاگرام سٹوری کےذریعےکی، بینا مسرور پاکستان ٹیلی ویژن کی ان نامور فنکاراؤں میں شامل تھیں جنہوں نے بنجارا، بیٹیاں، تڑپ، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں جیسے مقبول ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لوگوں کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

مرحومہ ڈاکٹر بیدل مسرور کی اہلیہ تھیں،انکے بیٹے نے مداحوں سے انکے لیے دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے،اداکارہ کے انتقال پر ساتھی اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔






















