بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 16 مارچ سے چمن، ژوب، بارکھان اور زیارت سمیت مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 17 مارچ سے ایک طاقتور موسمی سسٹم بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث صوبے کے مزید علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ پھیلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 مارچ سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بھی بارشیں متوقع ہیں جبکہ بعض علاقوں میں ژالہ باری کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئے گی اور سردی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔





















