رحیم یارخان میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی رقم لینے کے دوران چھت گرنے کے واقعہ میں آٹھ خواتین جاں بحق اور 76زخمی ہوگئیں ۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یارخان میں پیش آنے والے واقعہ میں زخمی 36 خواتین کو علاج معالجے کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر بہاولپور نے واقعے کی انکوائری کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ، کمیٹی واقعے کی وجوہات اور ذمہ داران کا تعین کرےگی۔





















