آسکرز کی تقریب میں شریک فنکاروں نے ایران جنگ کے خلاف آواز اٹھا دی۔
ہسپانوی اداکار جاویئربارڈم نے وہ پن پہن کر ریڈ کارپٹ پر آئے جو انہوں نے 2003 میں عراق جنگ کے خلاف پہنی تھی،اسٹیج پر ایوارڈزکی تقسیم کے دوران بھی انہوں نے نو ٹو وار اور فری فلسطین کے نعرے لگائے۔
انہوں نے کہا میں نے وہ پن پہنی ہےجو 2003 میں پہنی تھی،جب عراق کےخلاف غیر قانوی جنگ چھیڑدی گئی تھی، 23 برس بعد ہمیں ایک اورغیرقانونی جنگ کاسامنا ہے،جو ٹرمپ اورنیتن یاہو نےجھوٹ کی بنیاد پر شروع کی، میں نے فلسطین کی پن بھی پہنی ہے جو مزاحمت کی علامت ہے،ہم جنگ نہیں چاہتے، اور فلسطین کو آزاد کریں۔





















