چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کیلئے نئی لگژری گاڑی آگئی ہے جو درآمد نہیں کی گئی بلکہ مقامی طور پر ہی خریدی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نئی لگژری گاڑی کےلیے رجسٹرخصوصی نمبر پلیٹ ایس ای این -9 جاری کردی گئی ہے، حکام کے مطابق چیئرمین سینیٹ کے لیے گاڑی درآمد نہیں بلکہ مقامی طور پر خریدی گئی، لگژری گاڑی کی خریداری سینیٹ فنانس کمیٹی کی منظوری سے کی گئی۔
سینیٹ سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ لگژری گاڑی کی خریداری کا فیصلہ چیئرمین سینیٹ کا اپنا تھا، گزشتہ سال ساڑھے 12 کروڑ روپے میں لگژری گاڑی کی بکنگ کرائی گئی، کمپنی نے حال ہی میں گاڑی ڈلیور کی، قیمت کم ہونے پر تین کروڑ روپے واپس کئے گئے ، چیئرمین سینیٹ نے گاڑی واپس کرنے کی ہدایت دی مگر کمپنی نے انکار کردیا۔





















