راولپنڈی میں فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کے میڈیکل اسٹور سے ادویات اور انجکشن چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، ملازمین ہی چوری میں ملوث نکلے۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔
پولیس کے مطابق چوری کی واردات میں اسپتال عملے کے پانچ ارکان ہی ملوث تھے۔ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے اپنے ساتھی سے مل کر اسٹور سے ادویات اور انجکشن چوری کئے ۔ پولیس کے مطابق مجموعی طور پر چھ ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔ ملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات اور انجکشن فروخت کر کے حاصل کیے گئے ایک لاکھ ستر ہزار روپے بھی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ تھانہ مورگاہ پولیس نے واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لیا گیا ۔ واقعے کا مقدمہ اسٹور انچارج زکریا شعیب کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔





















