وزیراعظم شہبازشریف نےکہادوطرفہ تعاون کے فروغ میں کرغزصدر کا دورہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
وزیراعظم شہبازشریف سےکرغزستان کے صدر صادرژاپاروف کی دوطرفہ ملاقات میں تجارت،توانائی، مواصلات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی گئی،وزیراعظم نےکہا کہ 20 سال بعد کرغز صدر کا دورہ خوش آئند ہےاوردوطرفہ تعاون کےفروغ میں یہ دورہ انتہائی مفید ثابت ہوگا۔
مہمان صدر نےپرتپاک استقبال پرشکریہ ادا کرتےہوئےمختلف شعبوں میں اشتراک مزید بڑھانے اور نئےمواقع تلاش کرنےکی خواہش ظاہرکی،ملاقات میں آرمی چیف سید عاصم منیر،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،مشیر قومی سلامتی عاصم ملک اورطارق فاطمی بھی شریک تھے،دونوں رہنماؤں کی وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی،دوطرفہ مذاکرات میں نائب وزیراعظم اوردیگر وفاقی وزراء نے وزیراعظم کی معاونت کی۔
وزیراعظم کاکہنا تھا کہ کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو نہایت اہمیت کی نظر سےدیکھتے ہیں،وزیراعظم نے وسط ایشیائی ممالک سے روابط کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کے فروغ اور توسیع کی اہمیت پرزوردیتے ہوئے،تجارت،توانائی،مواصلات میں شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔



















