پنجاب میں چوبیس گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کے بارہ کیسزرپورٹ ہوئے،محکمہ صحت کے مطابق رواں برس چار ہزاردو سوچوالیس ڈینگی بخارکے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی اورلاہور سے ڈینگی بخار کاایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔ فیصل آباد سے دوکیس سامنے آئے۔رحیم یار خان، شیخوپورہ، بہاولپور، اوکاڑہ سےایک ایک ڈینگی بخارکا کیس رپورٹ ہوا۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ایک روز کےدوران سیالکوٹ اور مظفرگڑھ سے بھی ڈینگی بخارکا ایک ایک کیس سامنے آیا۔ رواں برس چار ہزار دو سو چوالیس ڈینگی بخار کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔





















