وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کی منظوری دیتے ہوئےحساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنے اور غیرقانونی مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم دیدیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئےگئے،فروری تک اعزازیہ کارڈ کےاجراء کی ڈیڈ لائن مقررکردی گئی،یکم جنوری سےادائیگی ہوگی،پہلی مرتبہ پے آرڈردیئے جائیں گے،یکم فروری سےوزیر اعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد صاحب کےذریعے ادائیگی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےہدایت کی ہےکہ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے،پنجاب بھرمیں آئمہ کرام باسٹھ ہزارنوسو چورانوےکےرجسٹریشن فارم وصول ہوچکےجبکہ تصدیق کا عمل جاری ہے،ملک وقوم کےمفادات کےخلاف اوراخلاقی یامالی جرائم میں ملوث امام مسجدکا اعزازیہ بند کردیا جائےگا،صوبے بھرمیں مسجد مینجمنٹ کمیٹیاں اورتحصیل مینجمنٹ کمیٹیاں بھی قائم کر دی گئیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےاسسٹنٹ کمشنرزکو ہرماہ آئمہ کرام کومدعو کر کےمیٹنگ کی ہدایت کردی جبکہ حساس ایریا میں مسلسل کومبنگ آپریشن جاری رکھنےکی ہدایت بھی کی،اجلاس میں سیف سٹی کیمروں اورسرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پرسخت کارروائی کے لئے قانون سازی کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے فورتھ شیڈول جرائم پیشہ افراد کی ڈیجیٹل نگرانی کےلئےضروری اقدامات کی ہدایت کی اور غیرقانونی طور پر مقیم افغانون کے خلاف آپریشن مسلسل جاری رکھنے کا حکم بھی دیا۔



















