حدنگاہ میں بہتری کےبعدموٹروےایم 2کوٹریفک کےلیےکھول دیاگیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند میں کمی کے بعد حد نگاہ میں بہتری آنے پر لاہور سیالکوٹ موٹروے کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
موٹروے ایم 2 کو بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،ترجمان کا کہنا ہےکہ موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کی جانوں ومال کا تحفظ ہے۔
دوسری جانب صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ میں کمی آگئی، اے کیو انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور کا چوتھا نمبر ہے۔



















