انگلینڈ کے سابق مایہ ناز بلے باز روبن اسمتھ 62 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
روبن اسمتھ نے اپنے کیریئر کے دوران 62 ٹیسٹ اور 71 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کی اور اپنی جارحانہ بیٹنگ کے باعث شہرت حاصل کی۔
انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے روبن اسمتھ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ بورڈ کے مطابق کرکٹ دنیا ایک بہترین کھلاڑی اور اچھے انسان سے محروم ہو گئی ہے۔
روبن اسمتھ کے انتقال پر شائقین کرکٹ اور سابق کھلاڑیوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔






















