انگلش کرکٹ ٹیم نے تیسرے ایک روزہ بین الااقوامی میچ میں نیوزی لینڈ کو 181 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔
اوول کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے تیسرے میچ میں کیویز ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ انگلش ٹیم نے 48.1 اوورز میں 368 رنز بنائے۔
انگلینڈ کی جانب سے بین سٹوکس نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 124 گیندوں پر 182 رنز کی بڑی اننگ کھیلی، ان کی اننگ میں 15 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے جبکہ ڈیوڈ میلان نے 96 اور جوز بٹلر نے 38 رنز بنائے۔
Back in ODI colours and turning up when it matters 💪
— ICC (@ICC) September 13, 2023
Ben Stokes hasn't missed a beat 😁 pic.twitter.com/S69v86p1xz
دیگر بیٹرز میں معین علی نے 12، لیام نے 11، جوئے روٹ نے 4، سیم کرن اور کرس ووکس نے 3،3 رنز کی اننگ کھیلی۔
کیویز ٹیم کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے9.1 اوورز میں 51 رنز کے عوض 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ بین لسٹر نے 3 اور گلین فلپس نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Stokes 🤯
— England Cricket (@englandcricket) September 13, 2023
Woakes 🧙♂️
Malan 💪
Watch the best bits of today's win in the 3rd Metro Bank ODI ⬇️
369 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 39 اوورز میں 187 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور اسے میچ میں 181 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے گلین فلپس 72 رنز کی اننگ کھیل کر نمایاں رہے جبکہ دیگر کوئی بیٹر لمبی اننگ نہیں کھیل سکا۔
رچن رویندرا نے 28 ، ڈیرل مچل نے 17، کیلی جیمسن نے 14 رنز کی اننگ کھیلی جبکہ انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس اور لیام نے 3،3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
خیال رہے کہ میچ میں فتح کے بعد انگلینڈ کو 4 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
A big W at the Kia Oval! ✅
— England Cricket (@englandcricket) September 13, 2023
We go 2-1 up with 1 to play 💪#ENGvNZ | #EnglandCricket pic.twitter.com/OOflue6YSn
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ 14 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔