خیبرپختونخواحکومت نے این اے18ہری پورکےضمنی انتخابات کی انکوائری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراطلاعات خیبرپختونخواشفیع جان کاکہنا ہےکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نےضمنی انتخابات کی انکوائری کا حکم دیا،کلاس فور سے لے کرڈی سی تک انکوائری ہوگی، ہم سمجھتے ہیں ہمارے ماتحت افسران ملوث نہیں، پھر بھی انکوائری کر رہے ہیں، کوئی ملوث پایا گیا توسخت سزا دیں گے۔
وزیراطلاعات کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن کو ہری پورانتخابات میں دھاندلی سےمتعلق ریفرنس بھی بھیج رہےہیں،ہم پریذائیڈنگ افسران کے بیانات قلم بند،بیان حلفی لے رہے ہیں۔



















