غزہ میں اسرائیلی دہشت گردی نہ رک سکی،اسرائیلی فوج نے آٹھ اور دس برس کے دو بچوں کو ڈرون حملہ کرکےشہید کردیا،دونوں بچے خان یونس میں لکڑیاں چن رہے تھے۔
محکمہ صحت غزہ کےمطابق جنگ بندی کے بعد مزید 354 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ دو سو سے زائد شہدا کی لاشیں ملبہ ہٹانے کے دوران مل گئیں،شہدا کی مجموعی تعداد 70 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
غزہ میں قید کےدوران ہلاک ہونے والے 2 اسرائیلیوں کی لاشیں ڈھونڈنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔






















