پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار و ہدایت کار کاشف محمود کے بیٹے نے قرآن مجید حفظ کرنے کی سعادت حاصل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق کاشف محمود نے اپنے بیٹے کے ساتھ لی گئی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، میرے بیٹے محمد ابان کاشف حافظ قرآن بن گیا ہے۔
مداحوں نے کاشف محمود اور ان کے صاحبزادے کو اس سعادت پر مبارک باد پیش کی اور ابان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعا کی۔
واضح رہے کہ کاشف محمود کافی عرصے سے ڈرامہ انڈسٹری سے دور تھے، تاہم اب وہ صنم سعید اور عماد عرفانی کے ساتھ ایک نئے پروجیکٹ پر کام کر رہے ہیں جس کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آ سکیں۔






















