لاہور ائیر پورٹ پر پی آئی اے کی پروازتاخیر کا شکار ہونے پر مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا اور امیگریشن کا عمل بھی زبردستی رکوا دیا ۔
پی آئی اے کی لاہور سے جدہ جانے والی پرواز پی کے- 939 جہاز میں فنی خرابی کی وجہ سے گھنٹوں لیٹ ہو گئی جس پرمسافروں نے احتجاجا" انٹرنیشنل امیگرشن ایریا بند کر دیا۔پی ائی اے کا سٹیشن مینیجر اشفاق موقع سے غائب ہو گیا جس سےسول ایوی ایشن افسران مسافروں کو منانے میں مصروف رہے۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق مسافروں جے احتجاج سے دوسری ائرلائنز کا میگریشن پراسس بھی متاثر ہوا۔ پرواز نے آج علی الصبح ساڑھے چار بجے جانا تھا۔ مسافروں کو پہلے آٹھ بجے پھر ایک بجے پھر پانچ بجے کا وقت دیا گیا مگر پانچ بجے تک بھی پرواز روانہ نہ ہو سکی۔ چار سو سے زیادہ مسافر احتجاج کر تے رہے ۔
اے ایس ایف بھی خاموش تماشائی بنی رہی۔ ڈپٹی سٹیشن مینیجر پی آئی اے ارشد گوندل بھی منظر سے غائب ہو گئے۔ سٹیشن مینیجر پی آئی اے اشفاق سے سماء نیوز کے نمائندے نے ان کے آفس میں رابطہ کرنگ کی کوشش کی مگر وہ اپنے آفس میں موجود نہیں تھے۔ ان کے سٹاف نے بتآیا کہ وہ فلائٹ پر ہیں۔