پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ فوجی مشقیں البطار ٹو اختتام پذیر ہو گئیں ، 18سے 26 نومبر تک ہونے والی مشترکہ فوجی مشقیں انسداد دہشتگردی کیلئے کی گئیں، مشقوں میں پاک فوج کے اسپیشل سروسز گروپ اور سعودی فوج کی لڑاکا ٹیموں نے حصہ لیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تبوک میں ہونے والی مشقوں کی اختتامی تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے شرکت کی، مشقوں میں دونوں ممالک کے فوجیوں نے پیشہ وارانہ وآپریشنل مہارت اور باہمی تعاون کا مظاہرہ کیا، البطارٹومیں انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں مشترکہ مہارت بڑھانے پر توجہ دی گئی ۔
عمارتوں میں لڑائی اور دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد کا مقابلہ کرنے کی تربیت پر زور دیا گیا، مشقوں سے پاک سعودی عرب گہرے اور تاریخی عسکری تعلقات مزید مضبوط بنانے میں مدد ملی، تربیتی مقاصد کے ساتھ علاقائی امن وسلامتی اور باہمی دفاعی تیاری کے عزم کو بھی تقویت ملی۔



















