پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے والی اقوامِ متحدہ کے ماہرین کی تازہ ترین رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
دفتر خارجہ پاکستان کے مطابق رپورٹ بھارتی ظلم، جبری پابندیوں اور کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین پامالی کا واضح ثبوت ہے، اقوام متحدہ کے اسپیشل پروسیجرز ماہرین نے 24 نومبر 2025 کو رپورٹ جاری کی،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق کی گئی ہے۔
بھارت ریاستی سرپرستی میں کشمیری مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہا ہے، بھارت فوری طور پر تمام جبری اور بلاجواز پابندیوں کا خاتمہ کرے، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرفتار تمام افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کرے، بھارت اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف ریاستی جبر کا سلسلہ بند کرے، کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔



















