لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی رہائی کی روبکار جاری کردی۔
تفصیلات کےمطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نےمچلکوں کی جانچ پڑتال کے بعد روبکار جاری کی،روبکار کے متن میں لکھا گیا کہ ملزم اگر کسی اورمقدمے میں ملوث نہیں تو فوری رہا کیا جائے،ملزم پرجوئے کی ایپ پر غیر قانونی طور پر پرموشن کرنے کا الزام ہے۔
این سی سی آئی اے نےمقدمہ درج کررکھا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے ملزم کی ضمانت بعدازگرفتاری منظورکی تھی،سعد الرحمان کو سترہ اگست کو لاہورائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔





















