تین ملکی سیریز کے پانچویں میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے پہلی کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے زمبابوے کے کی جانب سے دیئے گئے 147 رنز کے ہدف کو صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 16.2 اوورز میں عبور کر لیا جس میں سب سے اہم کردار اوپنر پاتھم نسانکا کا رہا جنہوں نے 98 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی لیکن وہ سینچری بنانے میں کامیاب نہیں ہو پائے ۔ ان کے ساتھ کمل مشرا نے 12 اور کوشل مینڈس نے 25 رنز بنائے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور سری لنکا کو جیت کیلئے 146 رنز کا ہدف دیا جس میں سکندر رضا اور ریان برل نے 37 ، 37 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ برائن بینیٹ نے 34 رنز بنائے ۔





















