پاک بحریہ نے اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ جدید میزائل سمندری اور زمینی اہداف کو انتہائی درست نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ سینئر سائنس دانوں اور انجینئرز نے تجربہ دیکھا، تجربہ تکنیکی مہارت اور قومی مفادات کے تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے عزم کا روشن ثبوت ہے۔ صدرمملکت، وزیراعظم،فیلڈ مارشل،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے کامیاب تجربے پر مبارکباد دی ۔



















