آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) ورلڈ کپ 2023 کے بعد اپنے ورلڈ کپ کیرئیر کے اختتام سے متعلق دعوے پر حیران ہوگئے۔
بھارت میں کھیلے جانے والا ورلڈ کپ 2023 اختتام پزیر ہو چکا ہے جس کے فائنل میں آسٹریلوی ٹیم نے میزبان بھارتی ٹیم کو شکست دے کر چھٹی دفعہ میگا ایونٹ کے ٹرافی اپنے نام کی ہے۔
ورلڈ کپ 2023 کے دوران آسٹریلوی اونپر ڈیوڈ وارنر نے اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھا اور 11 میچز میں 535 رنز بنائے جس کے بعد وہ ورلڈ کپ ایڈیشنز میں دوسری بار 500 سے زائد رنز بنانے والے پہلے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خیال رہے کہ 2019 میں کھیلے جانے والے ورلڈ کپ میں وارنر نے 647 رنر بنائے تھے۔
یہ بھی پڑھیں۔ ڈیوڈ وارنربھارت کے خلاف ٹی 20 سیریز سے دستبردار
وارنر ورلڈ کپ میں اپنے پورے کیرئیر کے دوران 1527 رنز بناچکے ہیں اور انہوں نے حالیہ ایڈیشن میں اپنی چھ میں سے تین سنچریاں بھی اسکور کی ہیں۔
کرکٹ کی مشہور ویب سائٹ ’ ای ایس پی این کرک انفو ‘ نے ورلڈ کپ میں وارنر کے شاندار کیریئر کو خراج تحسین پیش کیا اور اعداد و شمار کے ساتھ ایک پوسٹ میں انکی ریٹائرمنٹ کا دعویٰ کیا۔
کرک انفو کی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں لکھا گیا کہ ’’ ڈیوڈ وارنر کا ون ڈے ورلڈ کپ کیریئر شاندار ریکارڈ کے ساتھ اختتام پذیر ہوا ‘‘۔
David Warner's ODI World Cup career ends with a glorious record ✨ pic.twitter.com/jQ2ozfNicL
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) November 19, 2023
تاہم ، ورلڈ کپ کے بعد یہ دعویٰ سامنے آنے پر وارنر حیران رہ گئے اور انہوں نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے پوچھا کہ ’’ کس نے کہا کہ میں ختم ہو گیا ہوں؟ ‘‘۔
Who said I’m finished?? https://t.co/1WMACz33RL
— David Warner (@davidwarner31) November 20, 2023
رپورٹس کے مطابق وارنر ابھی اپنے کرکٹ کیرئیر سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں اور ان کا ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔