قومی ٹیم کے اوپنربیٹر صائم ایوب 1000 رنزمکمل کرنے والے نویں کرکٹر بن گئے۔
صائم ایوب سری لنکا کےخلاف 20 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے،انہوں نے جیسے ہی 17 رنز مکمل کئے تو وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
اس میچ سے قبل انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 983 رنز بنا رکھے تھے،اب انہوں نے 1003 رنز بنا لیے ہیں۔
اس فہرست میں بابراعظم 4318 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں، محمد رضوان 3414 رنز کے ساتھ دوسرے، محمد حفیظ 2514 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔






















