محکمہ ایکسائزپنجاب نے رواں مالی سال کے پہلےچھ ماہ میں ریکارڈ 37 ارب روپے سے زائد حاصل کرلئے، 56 فیصد کےساتھ لاہور ریجن پہلے نمبر پررہا۔
محکمہ ایکسائز پنجاب کے دستاویزات کے مطابق نئے مالی سال کے لیے 73 ارب سے زائد کا ہدف رکھا گیا تھا جس میں سے محکمے نے 6 ماہ کے دوران 37 ارب سےزائد کاہدف حاصل کرلیا، دستاویزات کے مطابق وہیکل ٹیکس سے 18 ارب،پراپرٹی ٹیکس سے 16 ارب روپے ارب ٹیکس اکٹھا کیا گیا۔ایکسائز نےچھ ماہ کےدوران ہدف کا 51 فیصد حصہ حاصل کیا۔مجموعی کاکردگی میں لاہور56 فیصد ٹیکس کولیکشن کے ساتھ پہلے نمبرپررہا 16 ارب روپے حاصل کئے گئے۔ گزشتہ سہ ماہی میں محکمہ ایکسائز پنجاب چھ ماہ کے دوران 26 ارب روپے حاصل کرسکا تھا۔





















