ضمنی الیکشن کا میدان سج گیا اور قومی اسمبلی کے چھ حلقوں پر پولنگ کل ہوگی جن میں پنجاب کے پانچ اور ہری پور کا ایک حلقہ شامل ہیں۔
ن لیگ کے ٹکٹ ہولڈرز کا آزاد امیدواروں سے مقابلہ ہوگا جبکہ ڈی جی خان میں اتحادی جماعتیں ہی آمنے سامنے ہوں گی اور ن لیگ کے قادر کھوسہ اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ میں ٹاکرا ہوگا۔
سب سے بڑا معرکہ این اے اٹھارہ ہری پورمیں ہوگا جہاں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ شہرناز کا ن لیگ کے بابر نواز خان سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔سیٹ عمر ایوب کی نااہلی پر خالی ہوئی جس پر انہوں نے اپنی اہلیہ کو مقابلے میں اتارا۔
لاہور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 میں بھی ن لیگ کے حافظ نعمان اور آزاد امیدوار ارسلان احمد مدمقابل ہیں۔
این اے 185 ڈی جی خان میں اتحادی جماعتیں آمنےسامنے ہوں گی اور ن لیگ کے سردار قادر اور پیپلز پارٹی کے دوست محمد کھوسہ میں ٹاکرا ہوگا۔
فیصل آباد کے حلقہ 96 میں لیگی امیدوار بلال بدر کا اپنی ہی پارٹی کے سابق امیدوار نواب شیر وسیر سے جوڑ پڑے گا۔
این اے ایک سو چار میں لیگی امیدوار راجا دانیال اور آزاد امیدوار رانا عدنان میں مقابلہ ہوگا۔
این اے 143 میں ن لیگ کے طفیل جٹ کا آزاد امیدوار ضرار اکبر چوہدری سے مقابلہ ہوگا۔



















