غزہ میں اسرائیلی سفاکیت برقرار ہے،حماس پرحملوں کا الزام لگاکرحملے شروع کردیے،الزیتون،خان یونس اورشجاعیہ میں بے گھر افراد پر بمباری،مزید 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوروز کےدوران 37شہادتیں،جنگ بندی معاہدےکےبعد شہادتوں کی تعداد 290 ہوگئی ہے،مغربی کنارے کے مکینوں پربھی زندگی تنگ کردی گئی،مزید دو گھر مسمار متعدد کو بارود سے اڑادیا گیا۔
اسرائیل کےلبنان پربھی حملےجاری، دوسرے روز بمباری میں مزید 2 شہری نشانہ بن گئے،فلسطینی کیمپ پر حملےمیں تیرہ افرادجان کی بازی ہارگئے،حماس نےحملوں کی مذمت کرتےہوئےعالمی برادری سےفوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔






















