بھارتی شہروں سے پوسٹ دیوالی اسموگ مشرقی پنجاب میں داخل ہوگئی، گوجرانوالہ،قصور، شیخوپورہ، فیصل آبادمیں فضائی معیارمتاثرہونےکاامکان ہے۔
پوسٹ دیوالی اسموگ کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں آلودگی کی شدت بڑھنے کاخدشہ ہے، بھارت سے آنے والی ٹرانس باؤنڈری آلودگی کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔
سینئرصوبائی وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ وزیراعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پرانسدادِاسموگ فیلڈ آپریشنزمزید تیزکردئیےگئے ہیں،پنجاب بھرمیں انڈسٹریل ایمیشن چیکنگ،وہیکل اسموک ٹیسٹنگ کی رفتاردگنی کردی گئی ہے،کھلے ڈرینز اوردھوئیں والے پوائنٹس پرفوری کارروائیاں جاری ہیں،فصلوں کی باقیات جلانے والے علاقوں میں خصوصی انٹیلیجنس آپریشنزجاری ہے۔
محکمہ فارسٹ اورپی ایچ اے کی بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم، آکسیجن کوریڈورز کی بحالی تیز کی دی گئی ہے،محکمہ ماحولیات نے بھٹوں، فیکٹریوں اور ورکشاپس میں چیکنگ سخت کر دی۔



















