چین کے گیزوبا گروپ کے چئیرمین لیو ہوالیانگ کی وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرمواصلات سےملاقات ہوئی ہے، ملاقات میں عبدالعلیم خان نےچینی کمپنی کومانسہرہ ،ناران،کاغان،بابوسر اورچین کی سرحد تک کی شاہراہ پرسرمایہ کاری کی دعوت دیدی۔
عبدالعلیم خان نےدعوت دی کہ چین ایم سکس اور ایم ٹین کے باقی ماندہ حصوں کی تعمیرمیں بھی حصہ لے، کراچی سکھرموٹروےبندرگاہ سےمنسلک ہو گی جو اہم ترین ہے،پاکستان کے انفراسٹرکچر کی ترقی میں خاطرخواہ مواقع ہیں،موٹرویز میں سرمایہ کاری چین کے لئے منافع بخش ثابت ہوگی،پاکستان کی آبادی میں تیزی سےاضافے کےساتھ ضروریات زندگی کی ڈیمانڈ بھی بڑھ رہی ہے،گزشتہ ایک سال میں این ایچ اے کا ریونیو چھاسٹھ ارب سے بڑھ کر ایک سو نو ارب ہوگیا۔
چینی وفد کاکہنا تھا پاکستان کی معاشی ترقی میں چین کی واضح وابستگی ہے،پاکستان میں مواصلات اور دیگرشعبوں کی ترقی کیلئےچین تعاون بڑھائےگا،وفاقی وزیرمواصلات کاکہنا تھاپاکستان کے دوست ممالک میں چین سب سے زیادہ نزدیک اور عزیز ہے، پاک چین کاروبارکا فروغ درحقیقت تعلقات کی مضبوطی ہے۔
گزشتہ ایک سال میں چار بار چین کا دورہ کیا،دونوں ممالک مزید نزدیک آ رہے ہیں،آج ہمارے تعلیمی اداروں میں پاک چین دوستی کا سبق پڑھایا جا رہا ہے،چین پاکستان کو علیحدہ ملک نہیں بلکہ اپنا حصہ تصور کرے،خطے میں چین اور پاکستان دونوں اہمیت کے حامل ممالک ہیں۔



















