ایک ماہ کے لئے بجلی کی قیمت میں 65 پیسے کمی کی جا سکتی ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔
سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ اکتوبر کے لئے ریفرنس فیول پرائس نو روپے 36 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی ۔ لیکن فیول پرائس 8 روپے 71 پیسے رہی۔
اکتوبر کے مہینے میں فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ملک بھر کے صارفین کو 65 پیسے فی یونٹ ریلیف دیا جائے ۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 27 نومبر کو سماعت کرے گی ۔ صارفین کو آئندہ ماہ کے بجلی بلوں میں ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔



















