انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹر بابر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا۔
آئی سی سی کے مطابق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پربابراعظم پرمیچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیاگیا،بابراعظم کےڈسپلنری ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔
بابراعظم نےسری لنکا کےخلاف تیسرے ون ڈے میں آؤٹ ہونے پربیٹ سےاسٹمپس کو مارا تھا،بابراعظم نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کیا۔





















