بنگلا دیش کے نوجوان نےڈھاکا میں شیخ مجیب کےگھرکو گراکر فٹبال گراؤنڈ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
بنگلا دیشی عوام شیخ مجیب اورحسینہ واجدکا کوئی نشان برداشت کرنےکیلئے تیار نہیں،مظاہرین شیخ حسینہ کے آبائی گھرکو گرا کروہاں کھیل کا میدان بنانا چاہتے ہیں۔
پولیس اورمظاہرین کےدرمیان رات گئے تک آنکھ مچولی جاری رہی،توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ سے روکنے کیلئے پولیس اور فوجی اہلکاروں کی بڑی تعداد موقع پر موجود رہی۔
گزشتہ روز سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کوسزائےموت سنانے کے بعد نوجوانوں نےڈھاکا میں شیخ مجیب کے گھرکا گھیراؤ کیا۔





















