پر27ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست پر جسٹس چوہدری محمد اقبال نے سماعت سے معذرت کرلی۔
جسٹس چوہدری محمداقبال نےفائل کسی اوربینچ کوبھیجنےکیلئےچیف جسٹس کوبھجوادی،درخواست میں وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ سیکریٹریز فریق بنایاگیا تھا۔
درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ ترمیم کےذریعےسپریم کورٹ کااصل اختیارختم کرکےوفاقی آئینی عدالت بنادی گئی،سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اورعدلیہ کی آزادی متاثرہونےکا اندیشہ ہے،ترامیم اسلامی دفعات،عدالتی خودمختاری اور بنیادی حقوق کےخلاف ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایاگیاکہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر ترمیم سے آئینی ڈھانچہ متاثر ہوا ہے،وکلا، سول سوسائٹی،صحافیوں اوردیگر طبقات سےکوئی رائےنہیں لی گئی،لاہور ہائیکورٹ ستائسویں آئینی ترمیم کو کلعدم قرار دے۔



















