رواں مالی سال کے پہلی سہہ ماہی میں ڈسکوز کی کارکردگی میں بہتری آگئی۔ مجموعی نقصانات گزشتہ سال کے مقابلے میں 68 ارب روپے کم ریکارڈ کئے گئے۔
پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق مالی سال کے پہلے تین ماہ میں جولائی سے ستمبر تک ڈسکوز کے مجموعی نقصانات 171 ارب روپے رہے جبکہ 2024 کے اسی عرصے میں 239 ارب روپے نقصانات ریکارڈ کئے گئے تھے۔
دستاویز کے مطابق اس سال تین ماہ کے دوران ڈسکوز کی نااہلی اور چوری کی مد میں 87ارب جبکہ وصولیوں کے نقصانات 84 ارب روپے رہے جبکہ گزشتہ سال یہ نقصانات بالترتیب113 ارب اور 126ارب روپے تھے۔
پورے مالی سال 2024,25 میں ڈسکوز کے مجموعی نقصانات کم ہوکر 397 ارب روپے پر آگئے تھے جو کہ ایک سال پہلے 591ارب روپے تھے۔



















