بنگلا دیش میں سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو سزا سنانے کے خلاف احتجاج کیا گیا،عوامی لیگ کے کارکنوں نے ڈھاکا بریشا ہائی وے کو درخت کاٹ کر ٹریفک کیلئے بند کردیا،شرانگیزی پھیلانے کے الزام میں پولیس نے دس افراد کو حراست میں لے لیا۔
بنگلہ دیش کی انٹرنیشنل کرائمز ٹریبیونل شیخ حسینہ واجد پر دائر انسانیت کے خلاف جرائم کے کیس میں کل فیصلہ سنائے گی،شیخ حسینہ پر انسانیت کےخلاف جرائم کا مقدمہ ہے،استغاثہ نے شیخ حسینہ کے لیے سزائےموت کی درخواست کر رکھی ہے۔
عوامی لیگ پارٹی نےمقدمے کےخلاف احتجاج کے لیےملک گیر’لاک ڈاؤن‘کا اعلان کررکھا ہےجس کے بعد کشیدگی کےپیشِ نظرحکومت نے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کردیا ہےاوردارالحکومت میں 400 فوجیوں کو تعینات کر دیا ہے۔
بنگلہ دیش میں ہونے والے مظاہروں کے دوران 1400 افراد ہلاک ہوئے تھے۔






















