کراچی میں جاری پی اے پی ایس آٹو شو میں متعدد آٹو کمپنیوں نے نئی گاڑیوں اور پرکشش آفرز کا اعلان کیا ہے۔ انہی میں سے ایک چینی آٹو برانڈ جے ٹور (JETOUR) بھی شامل ہے۔ کمپنی نے اگرچہ ایونٹ میں کوئی نیا ماڈل متعارف نہیں کرایا، تاہم خریداروں کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔
جے ٹور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ JETOUR X70 Plus کی بکنگ کرانے والے صارفین کے لیے فری رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ آفر صرف نومبر میں کی جانے والی بکنگز پر لاگو ہوگی۔گاڑی کی قیمت 86 لاکھ 65 ہزار روپے ہے ۔
فری رجسٹریشن سے مراد یہ ہے کہ گاڑی کی رجسٹریشن کے سرکاری اخراجات کمپنی خود برداشت کرے گی۔ صوبے اور فائلر یا نان فائلر کی حیثیت کے مطابق یہ رقم تقریباً 1 لاکھ 74 ہزار سے 2 لاکھ 5 ہزار روپے تک بنتی ہے، جو خریداروں کے لیے ایک بڑا مالی فائدہ تصور کیا جارہا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ آفر محدود مدت کے لیے ہے اور صرف نومبر کے مہینے میں بکنگ کروانے والے صارفین ہی اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔





















