مختلف وزارتوں کے76 سرپلس ملازمین کو ایف بی آر میں ملازمت دے دی گئی، ایف بی آر نے ملازمین کی ادارے میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملازمت پانے والوں میں وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے اسسٹنٹ، ڈرائیور اور دیگر اسٹاف شامل ہے ، اسٹینو ٹائپسٹ صدام حسین کو آر ٹی او حیدرآباد میں تعینات کیا گیا، مختلف ڈرائیورز کی ملتان، بہاولپور اور کراچی میں پوسٹنگ کی گئی ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نائب قاصد اور انیمل اٹینڈنٹ اسٹاف کو سی ٹی او کراچی میں ایڈجسٹ کیا گیا ، صفائی اسٹاف اور کور بورنگ مشین آپریٹر بھی ایف بی آر کراچی میں تعینات کر دیے گئے ۔
ایف بی آر کے مطابق سرپلس ملازمین کو مختلف فیلڈ فارمیشنز میں ایڈجسٹ کیا گیا ہے، متعدد نائب قاصد، چوکیدرا، بیلدار، بیلف اور نوٹس سرور آر ٹی او ملتان میں تعینات کر دیے گئے ہیں ۔
آر ٹی او فیصل آباد اور آر ٹی او کوئٹہ میں بھی سرپلس عملہ کھپایا گیا ہے، تمام ملازمین کی سینئارٹی جوائنگ کی تاریخ سے شمار ہوگی۔



















