وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے ساحلی پٹی پر نئی بندرگاہوں کی تعمیر کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی۔کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرکے تین ماہ کے اندر اپنی رپورٹ وزارتِ بحری امور کو پیش کرے۔
ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق کمیٹی ملک کے ساحلی علاقوں میں نئی ڈیپ سی پورٹس کے لیے ماحولیاتی، جغرافیائی اورتکنیکی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے گی، اس منصوبے کا مقصد مستقبل کی تجارتی ضروریات اور بڑھتی ہوئی بحری سرگرمیوں کے تناظر میں بندرگاہی نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔
وزیرِ بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا کہ نئی بندرگاہوں کی تعمیر کا منصوبہ 16 سالہ وژن 2047 تا دو 2047 کا اہم حصہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ بندرگاہیں،جن میں کراچی پورٹ، پورٹ قاسم اور گوادر شامل ہیں،سن 2035 سے 2045 کے درمیان اپنی مکمل گنجائش پر پہنچ جائیں گی،کمیٹی آئندہ مرحلے میں وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مشاورت کے بعد حتمی سفارشات پیش کرے گی تاکہ منصوبے کے ڈیزائن اور سرمایہ کاری کے ماڈل پر کام شروع کیا جا سکے۔






















